شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مسترد کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مسترد کر دیا۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسی بات اگر ان کی اپنی جماعت سے بھی کی گئی تو میں اس کی مخالفت کروں گا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں سیاستدان ہوں، کسی غیرجمہوری عمل کی حمایت نہیں کر سکتا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگ کمپنی کی مشہوری کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو معجزات کا شوق ہے، چاہتے ہیں راتوں رات ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی، یہ حکومت کے معاونین ہو سکتے ہیں حکمران نہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ کچھ ٹیکنوکریٹس ہر دور میں وزیر اور مشیر بننے کے لیے تیار رہتے ہیں، کچھ لوگ ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، ہمیں معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہوں گی۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago