اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد میں ملوث ملزمان کو جب جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت پیش کیا گیا توآس پاس کے لوگ عثمان مرزا اور اسکے ساتھیوں پر لعنت بھیجتے رہے اور آوازیں کستے رہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ کچھ دن تک یہ ڈرامہ چلتا رہیگا پھر یہی عثمان اور اسکے ساتھ باھر پھر رھے ھونگے اور اسی طرح کی وڈیوز بناتے رہینگے ھم بھی اسی ملک کے باشندے ھیں ھمیں اس نظام کا پتہ ھے۔ایک صارف نے عدالت سے اپیل ہے کہ اسے نامرد بناکر دوسروں کے لئے مثال
بنانا بہت ضروری ہے۔ایک اور صارف کا کہنا ہے پولیس آج سے پہلے کیا کرتی رہی تھی ۔ایسے غنڈے نوٹس میں آئے بغیر نہیں رہتے لیکن پولیس والوں کی مرضی سے ہی ایسے گھناؤنے کام ہوتے ہیں ۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس رواں ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے والے متاثرہ جوڑے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملزمان سے ملنے والی مزید تفصیلات تفتیشی ٹیم کو اس دن کے واقعات کا پسِ منظر جاننے میں مدد کر رہی ہیں۔اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ اہلکاروں کی متاثرہ جوڑے اور ان کے خاندان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد ایس پی عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث حیوانی ذہنیت رکھنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور یہ ہمارا اپنا مقدمہ ہے ہم اسے آخر تک لڑیں گے۔لڑکا، لڑکی کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ان دونوں کی اب شادی ہو چکی ہے۔
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی…
ایملی کا مستقبل اس گلیمرس زندگی سے بالکل مختلف نظر آتا ہے، جو اس نے…
خیرپور (قدرت روزنامہ ) سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلیے…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان…
کمپنی نے اپنے تمام ڈیلرز کو گریفائٹ گرے رنگ کی گاڑی کا آرڈر نہ لینے…
کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت…