. سونیا حسین نے اپنی خاموشی بالآخر توڑ دی کہتے ہیں بہت لمبی خاموشی کسی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے . . . کچھ ایسا ہی طوفان آیا سونیا حسین کی زبان پر . . . ایوارڈ شوز ایک عرصہ سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں . . . کبھی کسی کو نامینیشن میں شامل نا کر کے یا کبھی کسی شو میں کوئی متنازعہ پرفارمنس پیش کرکے . . . اور ہر سال اداکار اس پر آواز اٹھاتے ہیں . . . اس سال سونیا حسین نے جب لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامینیشن دیکھی تو ان کی خاموشی آخرکار ٹوٹ ہی گئی . . . سونیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کھل کر لکھاؑ’’بامعنی کونٹینٹ یا پھر ہٹ پراجیکٹس؟؟میں کبھی نہیں سمجھ پائی کہ آخر ایوارڈ شو کا معیار ہے کیا؟ پہلے بھی انہوں نے کبھی میرے میگا بلاک بسٹر پراجیکٹس کو نہیں دیکھا . . . ایسی ہے تنہائی ’’سوشل میڈیا سے کئے جانے والے ظلم کے خلاف‘‘نازو ’’بچوں پر مظالم کے خلاف‘‘عشق زہے نصیب ( دہری شخصیت کی بیماری پر بنایا گیا ڈرامہ )شکوہ (بیوہ کی زندگی پر معاشرے کے دباؤ پر بنایا جانے والا ڈرامہ )میری گڑیا (بچوں کے ساتھ زیادتی پر بنایا جانے والا ڈرامہ ) جنہیں پہلے بھی کبھی سراہا نہیں گیا . . . میں سات سال تک خاموش رہی . . . لیکن کیا واقعی میرے ان میں سے کسی ڈرامہ نے متاثر نہیں کیا . . . یعنی کہ کوئی ایک پراجیکٹ بھی نہیں؟بہرحال . . . اس ملک میں جہاں بڑے بڑے آرٹسٹ اپنے مرنے کے بعد لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ پاتے ہیں وہاں میں کون ہوتی ہوں سوال کرنے والی . . . بہت مایوس ہوں یہ دیکھ کر کہ لکس اسٹائل ایواردز کے 2021 میں ڈرامہ ’’سراب‘‘کی ایک بھی نامینیشن نہیں . . . پھر بات نا کریں بامعنی کونٹینٹ کی جب ہم ایوارڈ میں انہیں پہچان ہی نہیں پاتے . . . کیا یہ دہرا معیار نہیں . . . . .
(قدرت روزنامہ)میں سات سال تک خاموش رہی . .
متعلقہ خبریں