میری بیوی کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کے بارے میں، جن کی اہلیہ کے جانے سے وہ ٹوٹ گئے

(قدرت روزنامہ)شوہر اور بیوی کا رشتہ ایک ایسا رشتہ ہوتا ہے جو گاڑی کے پہوں کی مانند ہوتا ہے، اگر گاڑی کا اگلہ پہیہ ہے تو بیوی پچھلا پہیہ ہوتی ہے۔ اگر ایک بھی خراب ہو جائے تو گاڑی چل نہیں پاتی۔ لیکن اکثر صورتحال ایسی بھی ہوتی ہے جب بیوی کی وفات کے باعث شوہر کو اپنے بچوں کی خاطر جینا پڑتا ہے۔آج ایسی ہی چند مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد اپنے بچوں کی فکر میں رہے اور ان کی زندگی میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔وسیم اکرم:مشہور پاکستانی بالر وسیم اکرم ویسے تو پاکستان
​​​​​​​ کرکٹ کا ایک بڑا نام ہیں، لیکن وسیم کی اہلیہ کے انتقال نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا، وہ اپنی اہلیہ کو نہ صرف اپنا جیون ساتھی سمجھتے تھے بلکہ وہ ان سے بے حد پیار کرتے تھے۔ان سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ “تم چلی گئی ہو، مگر تم ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہو گی، میں تمہیں نہیں بھول سکتا ہوں”۔وسیم کی اہلیہ ہما گردے فیل ہونے کے باعث بھارتی شہر چنئی میں دوران علاج انتقال کر گئی تھیں، جبکہ ہما اور وسیم کے دو بیٹے بھی ہیں۔عارف لوہار:مشہور پاکستانی گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ بھی انتقال کر گئی تھیں۔ عارف لوہار کی اہلیہ کو اچانک بخار ہوا تھا، اسپتال لے کر گئے تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملی تھیں۔عارف لوہار اہلیہ کی وفات پر شدید صدمے میں تھے، وہ سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے کہ اچانک یہ کیا قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ جبکہ وہ اہلیہ کی نماز جنازہ کے موقع پر اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ” اللہ سب کی ماؤں کی حفاظت کرے اور انہیں سلامت رکھے”۔عابد شیر علی:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی، جو کہ اپنے جوشیلے انداز کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔ لیکن اس وقت عابد شیر علی بھی موم ہو گجے تھے۔ عابد شیر علی اپنی اہلیہ سے بے حد پیار کرتے تھے، یہی وجہ ہے کہ ان کی وفات پر عابد کافی صدمے میں تھے۔عابد شیر علی کی اہلیہ دل کی بیماری میں مبتلا تھیں، اور وہ لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ تاہم ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پا گئی تھیں۔آصف علی زرداری:پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری بھی اپنی اہلیہ بے نظیر بھٹو کو یاد کر کے افسردہ ہو جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری کی اہلیہ بے نظیر بھٹو اور ان کا رشتہ کچھ ایسا تھا کہ ان دونوں کے درمیان سیاسی ماحول میں تربیت ہوئی تھی۔ دونوں کا گھرانہ سیاسی اعتبار سے تجربہ کار ہے۔بے نظیر بھٹو کی وفات پر آصف علی زرداری نے تینوں بچوں آصفہ، بختاور اور بلاول سنبھالے رکھا تھا۔ ایک انٹرویو میں آصف علی زرداری بی بی شہید کو یاد کر کے اشکبار ہو گئے تھے۔

Recent Posts

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

36 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

38 mins ago

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

1 hour ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

1 hour ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

1 hour ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

1 hour ago