ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا نمبر

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان 4 ٹیموں میں نمبر ون ہے جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں لیڈز میں شکست کی وجہ سے بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔ انگلینڈ میں موجود بھارتی ٹیم نے ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کی بدولت 58.33 پرسنٹیج پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر جگہ بنا رکھی تھی، دوسری جانب ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد دوسرا جیتنے والے پاکستان نے 50 پرسنٹیج پوائنٹس جوڑ کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا، کیریبیئنز اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ (38.88) چوتھے نمبر پر تھا ۔
گذشتہ روز لیڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم اننگز اور 76رنز سے عبرتناک شکست کھانے کےنتیجے میں 38.88 پرسنٹیج پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے جس کے باعث پاکستان کو سرفہرست ہونے کا موقع مل گیا، انگلینڈ کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ اس وقت چوتھے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے ہر سیریز کے میچز کیلئے مجموعی طور پر 120 پوائنٹس رکھے جاتے تھے ،یعنی 2 مقابلوں کی صورت میں ایک کے 60 پوائنٹس ہوتے تھے، اس بار تھوڑی تبدیلی کرتے ہوئے ہر کامیابی پر 12 اور ڈرا پر دونوں ٹیموں کو 2،2 پوائنٹس دینے کی پالیسی بنائی گئی ہے اور اسی کی بنیاد پر پرسنٹیج پوائنٹس کا تعین کیا جاتا ہے۔

فی الحال آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں صرف 4 ٹیمیں ایکشن میں آئی ہیں، پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے 2،2 جب کہ انگلینڈ اور بھارت نے 3،3 میچز کھیلے، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ سمیت دیگر نے ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے، آگے چل کر ٹیموں کی پوزیشن میں اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔

Recent Posts

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

12 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

14 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

17 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

32 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

47 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

1 hour ago