عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے گریبان میں جھانکیں، فیاض الحسن چوہان کا بلاول بھٹوکو مشورہ

لاہور(قدرت روزنامہ) ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہا ن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی پرفارمنس سے تمام وزرائے اعلیٰ کو مات دے دی ہے، موروثی سیاست کی پیداوار بلاول عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہا ن نے بلاول بھٹو کے گزشتہ روز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب صحت انصاف کارڈ اور یونیورسٹیاں بنا کر عوام کی خدمت کر رہا ہے جبکہ سندھ نے صاف پانی اور صحت کی مناسب سہولتیں بھی عوام سے چھین لی ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے کورونا کو مات دیدی لیکن سندھ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا رہا، آصف زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ اور رشتہ دار وزیر ہر محاذ پر فیل ہیں جبکہ بلاول بھٹوکچی عمر میں ہی اپنے والد آصف علی زرداری سے منفی سیاست کے سارے گر سیکھ گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں