اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کراچی کے دورے پر آئے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے کسان متحدہ محاذ سندھ بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ترجمان مسلم لیگ نون کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ کسان کی خوش حالی کے بغیر ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر نہیں چلایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کسانوں اور زراعت کے لیے ٹھوس، حقیقت پسندانہ اور عملی اقدامات کیئے ہیں۔
صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ کسانوں کو ہم نے زرعی ٹیوب ویل کے لیے بجلی اور کھادوں پر سبسڈی اور بلا سود قرض دیئے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ زراعت کو ترقی دیئے بغیر ملکی معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔میاں شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ زراعت کے لیے بھی موجودہ حکومت کے 3 سال تباہ کن ثابت ہوئے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…