ہم پاکستان کو ان معاشی مشکلات سے نکالیں گے، نواز شریف

لندن(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگ بے حال ہوئے،پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، پاکستان کو مشکلات سے ہم نکالیں گے . لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہاکہ عمران خان کے 4سال کا ہمارے دور سے موازنہ کریں،4 سال قوم کے ساتھ گھنانا مذاق کیا گیا، اس کے دور کی نسبت ہمارے دور میں لوگ خوشحال تھے .

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو وزیرداخلہ نے کہاکہ پنجاب میں ہمارے نمبر پورے تھے اور ہیں، دو نمبری کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے، پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ اکثریت حاصل کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں