برطانیہ میں ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ، پاکستان بدستور ریڈ لسٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) برٹش ہیلتھ منسٹر لارڈ جیمز بیتھنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلائو بہت زیادہ ہے ،ابھی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے اپ ڈیٹ ٹریول لسٹ میں پاکستان کے بدستور ریڈلسٹ میں ہونے کے پیچھے چھپی وجوہات منظر عام پر آگئیں۔برٹش ہیلتھ منسٹر لارڈ جیمز بیتھنل کی جانب سے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کو لکھے گئے خط کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ یاسمین قریشی کو لکھے گئے خط میں لارڈ بیتھنل کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ رپورٹ ہونے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں ٹیسٹنگ اور سیکوئنسنگ ریٹ کی شرح کافی کم ہے۔ہیلتھ منسٹر لارڈ جیمز بیتھنل کے مطابق پاکستان میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان کو جینومک اسکریننگ کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کیا جائے گا۔ لارڈ بیتھنل نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ ٹریول لسٹ سے متعلق فیصلہ جوائنٹ بائیو سکیورٹی سینٹر کرتا ہے،خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی وبا کے خلاف کاوشوں کو سراہتے ہیں اور مل کر کام کرتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں برطانیہ کی جانب سے ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں موجود ہے جبکہ آئرلینڈ نے پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے خارج کر دیا ہے۔ راولپنڈی:نشیبی علاقے زیرآب،بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

6 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

12 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

22 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

48 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago