گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کرانیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن وٹرانسفرمزید مہنگی ہوگئی،گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر پر120کی ایک اور فیس ادا کرنا پڑے گی،محکمہ ایکسائز اورنادرا میں بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کے لئے معاملات طے پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرمزیدمہنگی ہونے جارہی ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفر کے لئیایک اورفیس مقررکرنے پراتفاق ہوگیا ہے اورہرٹرانزیکشن پرمزید120روپے اداکرناہوں گے،بائیومیٹرک سسٹم کے اغازکیلئے نادرا کی جانب سے بھجوائی گئی 120کی فیس پرایکسائز حکام نے درخواست کی تھی کہ کم مقررکی جائے کیونکہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں ٹرانسفراور رجسٹریشن ہوتی ہے لیکن نادرااپنی پرمنوانے میں کامیاب ہوگیا ہے

اوردونوں محکموں نے مقررنیکاحتمی فیصلہ کرلیا ہے۔متوقع طورپر14اگست سے پنجاب بھرمیں بائیومیٹرک تصدیق کاعمل شروع ہوگاجسکاگزشتہ روزسیکریٹری ایکسائزکی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے،محکمہ ایکسائز نے قوانین میں ترامیم کے لئیسمری حکومت کوبھجوادی ہے،سہولت مراکز اورایکسائز دفاترسے شہری بائیومیٹرک کراسکیں گے۔ایکسایز حکام کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک کیے بعدہی گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرممکن ہوسکےگی جس سے ایک توجعلی ٹرانسفررکے گی جبکہ دوسری قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت نے بجٹ میں محکمہ ایکسائزکیموٹرٹیکسز اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مختلف ردبدل کیا تھاجس کے لیے سسٹم اپ گریڈ کیا گیا،موٹر سائیکلوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے 70سی سی موٹرسائیکل کاایک ہزار، سوسی سی کاپندرہ سو،ون ٹو فائیو سی سی موٹرسائیکل کا دوہزار،ڈیڑھ سوسے پچیس سو جبکہ اس بڑی موٹرسائیکلوں کی بنیادی قیمت کا 2فیصد وصول کیا جائے گا۔الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 50فیصداورٹوکن ٹیکس میں 75فیصد کمی کی گئی،کلو واٹ اورہارس پاور کوسی سی میں تبدیل کروانے کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو کیسز بھجوائے جائیں گے،پراپرٹی ٹیکس دواقساط میں جمع کروانیکا قانون بھی منظور کیاگیا تھا.

Recent Posts

نواز شریف کو جمہوری طرز فکر کی سزا دی گئی، عمران کی رہائی سے ٹمپریچر کم ہوگا، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

4 mins ago

مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

10 mins ago

محرم الحرام مسلم امہ کو صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میں سرفراز احمد بگٹی نے محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر…

15 mins ago

ون ڈاکومنٹ ریجیم کا نفاذ، چمن میں لوگوں نے پاسپورٹ بنوانا شروع کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ون ڈاکومنٹ ریجیم کے نفاذ کے بعد چمن شہر میں8ماہ بعد زندگی معمول کی…

19 mins ago

وائس چانسلر ایس بی کے زبردستی سیٹ پر برا جمان ہیں، فوری ہٹایا جائے، ایمپلائز یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سردار بہادر خان ووےمن ےونےورسٹی رجسٹرڈ اےمپلائز اےسوسی اےشن کا اہم اجلاس زےر صدارت…

22 mins ago

ایران سے بجلی کی بندش، مکران ڈویژن کے متعدد اضلاع کو فراہمی معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

26 mins ago