خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کا نام فائنل ہوگیا،حکومت اوراپوزیشن کی ملاقات میں نگران وزیراعلی کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوگیا،اعظم خان ایک سینئربیوروکریٹ اورچیف سیکرٹری سمیت مختلف اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں . خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کامعاملہ حل ہوگیا .

سپیکر ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک،سپیکر مشتاق احمد غنی،اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب پر طویل مشاورت ہوئیں . مشاورت کے بعد متفقہ طورپرسابق چیف سیکرٹری اعظم خان کونگران وزیراعلیٰ کے لئے منتخب کیا .

. .

متعلقہ خبریں