ن لیگی رہنما پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت انتہائی اہم ہے، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت انتہائی اہم ہے۔یہ بات پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امین الحسنات اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، پورےملک اور اوورسیز پاکستانیوں میں اثر رکھتا ہے۔
’’الیکشن کمیشن اپنی طرف سے نگراں وزیرِ اعلیٰ کا نام نہیں دے سکتا‘‘
اس سے قبل کیے گئے ٹوئٹ میں پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 224 اے کے مطابق الیکشن کمیشن 4 ناموں میں سے کسی ایک کو 2 دن کے اندر نگراں وزیرِ اعلیٰ نامزد کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ نام پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو بھیجے جائیں گے، کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا، امید ہے کہ الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔

’’اراکین کے استعفوں کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘‘
ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تمام اراکین نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی منزل اب قریب ہے، اس وقت 64 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا ہے۔

’’حکومت کا ایک ہی مقصد اپنے مقدمے ختم کرانا ہے‘‘
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو ایف آئی اے کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ جب سے یہ حکومت اقتدار میں آئی ہے ان کا ایک ہی مقصد اپنے مقدمے ختم کرانا ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سلیمان شہباز کو کلین چٹ ملنا اسی سلسلے کی کڑی ہے، مریم نواز اور شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ میں پیر کو درخواست دائر کریں گے۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

4 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

18 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

42 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

58 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago