صرف سخت محنت سے ہی فلم بینوں کو متاثر نہیں کیا جاسکتا، انیل کپور


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ صرف سخت محنت سے ہی فلم بینوں کو متاثر نہیں کیا جاسکتا، ایک طویل عرصے تک فلموں میں کام کے بعد شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ فلم انڈسٹری میں تبدیل ہوتے منظر نامے کے بارے میں حال ہی میں اپنے آئندہ آنے والے شو (نائٹ منیجر ان علی باغ) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کے دوران کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے بالی ووڈ اسٹار کے مطابق وہ محسوس کرتے ہیں کہ اب صرف سخت محنت سے کام نہیں چلے گا۔
نائٹ منیجر ان علی باغ میں انیل کپور کے ساتھ ادیتیا رائے کپور اور شوبیتا دھولیپلا کام کررہے ہیں، یہ ڈرامہ سیریز ایک برطانوی سیریز کا بھارتی ایڈاپشن ہے، جو آئندہ ماہ کی 17 تاریخ سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگا۔
دوران گفتگو 66 سالہ انیل کپور کا کہنا تھا کہ وہ کس طرح کام کے حصول کے لیے نئے ذرائع تلاش کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اندر کی جوت جگانے کے لیے بعض اوقات نروس ہوکر یا یہ سمجھ کر میں فلاں چیز نہیں کرسکتا، خود کو تیار کرتے ہیں اور پھر یہی میرے اندر کام کی صلاحیت بیدار کرکے کچھ کرنے کی بھوک بڑھاتا ہے۔
واضح رہے کہ انیل کپور آخری بار فلم جگ جگ جیو میں نیتو کپور، ورون دھون اور کیارا ایڈوانی کے ساتھ نظر آئے۔ جبکہ رنبیر کپور کے آئندہ آنے والے پروجیکٹ اینیمل اینڈ فائٹر میں وہ ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

2 hours ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

3 hours ago