جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا متفقہ میئر کراچی لانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں متفقہ میئر لانے کا فیصلہ کرلیا .

جماعت اسلامی کا وفد امیرِ کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ پہنچا جہاں ان کا استقبال کیا گیا .

مہمان وفد میں ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، انجینئر سلیم اظہر اور منعم ظفر شامل تھے جب کہ پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر علی زیدی نے کی ، جس میں مبین جتوئی، بلال غفار، ارسلان تاج، سیف الرحمن، راجا اظہر اور سعید آفریدی شامل تھے .

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور میئر کراچی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا . بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی چار رکنی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی . انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نام پر ڈراما ہوا ہے . تقریباً 40 یوسیز میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے .

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں زرداری مافیا نے تباہی کا نظام چلایا ہوا ہے،سیاست میں اختلاف رائےہوتارہتاہے، الیکشن سےپہلےبھی ہماراآپس میں رابطہ تھا . آپس میں بیٹھنےکامقصدملک کی بہتری میں ہوناچاہیے . انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کوخط کےذریعےبھی آگاہ کیاکہ کیسےہمارامینڈیٹ چرایاگیا . فارم 11 پر اکٹھے بیٹھنے پر ہمارا پہلے بھی اتفاق تھا . ایک دوسرےکےمینڈیٹ کاتحفظ کرنا ہر جمہوری جماعت کاحق ہے . انتخابی عمل اور نتائج میں شفافیت ضروری ہے .

بعد ازاں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت بڑی تعداد میں لوگوں نےہمیں ووٹ دیا ہے . آراوزاورڈی آراوزپرپہلےبھی تحفظات کااظہارکیاتھا . حلقہ بندیوں پرہمیں بھی تحفظات تھے . فارم11کےمطابق جونتیجہ آیااس کوبدلناشروع کردیاگیا . بلدیاتی الیکشن کےنتائج سب کےسامنےہیں . ری کاؤنٹنگ کاعمل پیپلزپارٹی کوفائدہ پہنچانےکیلیےتھا .

انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں بھی یوسیزکےنتائج بدلےگئے . دوبارہ گنتی کی درخواستیں دےکرنتائج بدلےجارہےہیں . علی زیدی اوران کی ٹیم پرحملےکی شدیدمذمت کرتےہیں . جب ہم احتجاج کررہےتھےتووزیراعلیٰ سندھ کافون آیا . مرادعلی شاہ سےکہاہمارےمطالبات جائزہیں،انہیں تسلیم کریں .

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اس پوزیشن پرہےکہ ہم اپنامیئربنائیں . ہم متفقہ میئرکی درخواست لےکرپی ٹی آئی کےپاس آئےہیں . جماعت اسلامی کامیئربناتوکوئی تنقیدنہیں کی جائےگی؟ . جماعت اسلامی کامیئرہوگاتوتنقیدبھی ہوگی اورازالہ بھی ہوگا . تہذیب کے دائرے میں رہ کراختلاف کیاجاسکتاہے . انہوں نے کہا کہ ہم پورےشہرکوساتھ لےکرچلیں گے .

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں کراچی کی ترقی کے لیے اتفاق رائےپیداہو . 2015ء میں میں پی ٹی آئی کےساتھ مل کرالیکشن لڑا . سب کےمینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے . مینڈیٹ کےتحفظ کیلیےمشترکہ 4رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے . میئربنانےکیلیےپیپلزپارٹی کی پوزیشن نہیں ہے . ان کے پاس میئربنانےکیلیےنمبرپورےنہیں ہیں . جس کاجتنامینڈیٹ ہےاسےتسلیم کیاجائے .

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے ایم کیوایم پاکستان بلدیاتی الیکشن لڑے . بائیکاٹ کافیصلہ ایم کیوایم کااپناتھا . انہوں نےآخری وقت تک کوشش کی الیکشن نہ ہو . ایم کیوایم الیکشن سےبھاگنےکیلیےحلقہ بندیوں کی بات کررہی تھی .

. .

متعلقہ خبریں