عائزہ دانش کا دلکش فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور ہر دل عزیز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کے دل کو بھا گیا . اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ نظر آ رہی ہیں .

اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور ایک ساتھ بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں اوران کے اس فوٹو شوٹ پر تمام مداحوں کی جانب سے تعریفی پیغامات بھی آ رہے ہیں . جبکہ ان کی تمام تر تصاویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں دونوں کے مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو خوبصورت ترین جوڑی قرار دیا جا رہا ہے . عائزہ خان کی ان تصاویر پر نا صرف مداحوں بلکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹ کیے گئے ہیں . مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کی جانب سے بھی عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی کو بری نظر نہ لگنے کی دعائیں بھی دی جا رہی ہیں . واضح رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر اُنہیں اُن کے فالوور اور مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی اور دعائیہ کمنٹس ملتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں