عائزہ دانش کا دلکش فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور ہر دل عزیز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کے دل کو بھا گیا۔ اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور ایک ساتھ بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں اوران کے اس فوٹو شوٹ پر تمام مداحوں کی جانب سے تعریفی پیغامات بھی آ رہے ہیں۔جبکہ ان کی تمام تر تصاویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں دونوں کے مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو خوبصورت ترین جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔عائزہ خان کی ان تصاویر پر نا صرف مداحوں بلکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹ کیے گئے ہیں۔مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کی جانب سے بھی عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی کو بری نظر نہ لگنے کی دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر اُنہیں اُن کے فالوور اور مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی اور دعائیہ کمنٹس ملتے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago