فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے ڈیجیٹل جنگ ختم کرنے کی اپیل کر دی


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے درمیان جاری ڈیجیٹل جنگ کو ختم کر دیں۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے نام لئے بغیر فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے درمیان جاری لفظی جنگ کو ختم کریں اور ایک دوسرے کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔
فضیلہ قاضی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب میں صبح اُٹھی تو خوشگوار موسم دیکھ کر دل خوش ہوا مگر میں نے جیسے ہی انسٹاگرام کھولا تو دل خراب ہوگیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان فنکاروں میں جو ڈیجیٹل جنگ شروع ہوگئی ہے اسے براہِ کرم ختم کریں لیگل نوٹس نہ بھیجیں ایک دوسرے کی عزت کریں ایک دوسرے کے نجی معاملات سے دور رہیں خود بھی جیئیں دوسروں کو بھی جینے دیں اور ایک دوسرے کے ساتھ پروفیشنلی کام کریں۔
یاد رہے کہ فیروز خان اور دیگر فنکاروں کے درمیان سوشل میڈیا پر نجی معلومات وائرل کرنے پر تنازعہ چل رہا ہے جس کے بعد ان کی جانب سے ایک دوسرے کو لیگل نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

1 min ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

25 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

28 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

41 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

48 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

54 mins ago