ایمن خان کی نجی معلومات لیک کرنے کا معاملہ، منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکار منیب بٹ نے اہلیہ اداکارہ ایمن خان کا نمبر اور گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر لیک کرنے پر فیروز خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی۔اداکار فیروز خان کی جانب سے نجی معلومات لیک کرنے پر شوبز شخصیات کا شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے

ایف اے سائبر کرائم میں اہلیہ ایمن خان اور سالی منال خان کا نمبر اور ایڈریس لیک کرنے پر شکایت درج کروائی ہے۔منیب بٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیروز خان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔دوسری جانب فرحان سعید اور ثروت گیلانی نے بھی فیروز خان کی مبینہ حرکت پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے، فرحان سعید کا کہنا ہے کہ فیروز 3 دن کے اندر معافی مانگیں یا پھر عدالت میں مقابلہ کریں۔یاد رہے کہ فیروز خان نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے والی شوبز شخصیات کو بھیجے گئے لیگل نوٹس کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان شخصیات کی نجی معلومات درج تھیں۔ فیروز خان نے پوسٹ شیئر کرنے کے فوری بعد ہی اسے ڈیلیٹ کر دیا تھا تاہم تب تک یہ تصاویر وائرل ہو چکی تھیں جس کی وجہ سے ان فنکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کی جانب سے ان فنکاروں کو دن رات کالز اور میسج موصول ہو رہے ہیں جبکہ ان کے گھر پر بھی نامعلوم لوگوں کا آنا جانا ان کیلئے ایک خطرہ بن گیا ہے۔

Recent Posts

شہریوں کو مشکلات کا سامنا؛ میٹرو بس سروس کب بحال ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں…

11 mins ago

کیا خیبرپختونخوا کا نام پھر سے تبدیل کیا جا رہا ہے؟

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے مسودہ…

33 mins ago

کیا ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کی…

60 mins ago

پاکستانی تعلیمی اداروں میں جنسی زیادتی و ہراسانی کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چند روز قبل لاہور پنجاب کالج میں ہونے والے مبینہ جنسی زیادتی…

1 hour ago

نادیہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ…

1 hour ago

ایس سی او اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے…

2 hours ago