چاندی کی جیولری کالی ہو گئی ہے ؟ ایسے آزمودہ طریقے جو زیورات کو پہلے جیسا نیا بنا دیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سجنا سنورنا اورخوبصورت نظر آناخواتین کا پیدائشی حق ہوتاہے ۔ نئے زمانے میں جہاں ہر چیز میں جدت آچکی ہے وہیں خواتین اپنے بناؤ سنگھار میں جدت سے بھلا کیوں پیچھے رہیں اور جہاں بات آجائے بناؤسنگھار کی تو زیورات کے بغیر تو ہر فیشن ادھورا معلوم ہوتاہے ۔ماضی میں سونے اور چاندی کے زیوارت ہی خواتین کا اصل زیورمانے جاتے تھے۔اکثر چاندی کے زیورات رکھے رکھے کالے ہوجاتے ہیں اور ان کی چمک بھی مدہم ہو جاتی ہے۔
اب آپ گھر بیٹھے اپنے چاندی کے زیورات کو باآسانی صاف اور چمک دار بنا سکتے ہیں جس کا آسان طریقہ ہم آپ کو بتائیں گے۔اس کے لیے آپ کو نمک، بیکنگ سوڈا، ٹن ورق، زیتون کا تیل، لیموں کا رس اور سفید سرکہ درکار ہوگا ، جن کے استعمال سے آپ کے چاندی کے زیورات بالکل نئے ہو جائیں گے۔ایک گلاس نیم گرم پانی میں نمک اور بیکنگ سوڈا ملا کراس میں 2 چمچے نمک اور بیکنگ سوڈا ملائیں۔ کچھ دیر بعد اس میں 5 منٹ کے لیے اپنی چاندی کی جیولری ڈال کر نکال لیں، آپ کی جیولری چمک دار ہوجائے گی۔
زیتون کا تیل اور لیموں کا رس:
آدھے کپ پانی میں لیموں کا رس ایک چمچہ زیتون کا تیل ملائیں۔ اب اس کو ایک برتن میں ڈال دیں، ایک کپڑے کو اس پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور اس کو چاندی کی جیولری کے اوپر پھیریں، اس طرح سے یہ بالکل نئی جیسی نظر آنے لگے گی۔سفید سرکہ اور بیکنگ سوڈا:ایک برتن میں آدھا کپ سفید سرکہ اور 2 چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر چاندی کیجیولری کو 2 سے 3 گھنٹے تک اس میں چھوڑ دیں، بالکل صاف ستھری اور چمکدارہوجائیں گی۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

3 mins ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

13 mins ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

24 mins ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

34 mins ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

44 mins ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

52 mins ago