آپ موٹاپے سے تنگ ہیں؟ جانئیے؛ تیزی سے وزن کم کرنے والے پھل کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں . یقیناً، یہ جان کر آپ کو اچھا لگے گا کہ بھوکا رہنے یا کم کھائے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے .

1 لیموں وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے، لیموں میٹابالزم تیز کرنے کے ساتھ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے . لیموں بیماریوں سے بچانے کے ساتھ چربی پگھلاتا ہے، موٹاپے کے شکار لوگ روزانہ ایک لیموں استعمال کریں . لیموں کو سلاد سالن پر نچوڑ کر یا لیموں پانی بنا کر استعمال کریں، لیموں پانی میں زیادہ نمک اور چینی کا استعمال نہ کریں . نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال زیادہ مفید ہوتا ہے . گریپ فروٹ یعنی سنگترہ منفرد کیمیائی خصوصیات کی بنا پر موٹاپے پر قابو پانے کے لیے بہترین پھل ہے . وٹامن سی سے بھرپور اس پھل سے انسولین کی سطح متوازن رہنے میں مدد ملتی ہے جس کے نتیجے میں جسم میں چربی کے جمع ہونے کے عمل میں کمی آتی ہے اور جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے . سنگرے میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس میں موجود فائبر سے پیٹ کو بھرنے میں مدد ملتی ہے اور تا دیر بھوک کا احساس نہیں ہوتا ہے . کیلے پوٹاشیئم سے بھر پور ہوتے ہیں، کیلوں کا زیادہ استعمال وزن کو بڑھاتا ہے جبکہ روزانہ ایک یا دو کیلوں کا استعمال کر لیا جائے تو یہ میٹابولزم کی رفتار کو تیز کرتے ہیں اور ورزش کی صورت میں متاثر ہونے والے پٹھوں کی بھی مرمت کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں