ملک میں فی تولہ سونا پھر مہنگا ہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا ہے . آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے .

10 گرام سونا 1029روپے اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کا ہوگیا ہے . آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر ہے .

. .

متعلقہ خبریں