توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کیا جائے، اسحاق ڈار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کیلیے قائم کردہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردیں۔اسحاق ڈار نے گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کیلیے قائم کردہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایات انہوں نے خزانہ ڈویژن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک،معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی ریونیو طارق پاشا، چیئرمین آر آر ایم سی اشفاق تولہ نے شرکت کی۔ گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کے لیے کمیٹی کے کنوینر اشفاق تولہ نے چیئرمین کو گردشی قرضے کی مقدارکم کرنے کیلیے اصلاحات متعارف کرانے کے طریقہ کار اور فریم ورک سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں ملک میں اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے توانائی کے شعبے میں پائیداری لانے کیلیے قابل عمل تجاویز پر غور کیا گیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے توانائی کے شعبے کے مسائل بشمول گردشی قرضے کو ختم کر نے کی حکومتی ترجیح پر زور دیا تاکہ اس شعبے میں مالی استحکام لاکر ملک کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Recent Posts

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

5 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

5 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

5 hours ago

یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…

6 hours ago

موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…

6 hours ago