الیکشن شیڈول جاری ہونے کے فوری بعد نواز شریف کی وطن واپسی فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے فوری بعد نواز شریف کی وطن واپسی فیصلہ کرلیا، نواز شریف کی واپسی کا حتمی اعلان مریم نواز کریں گی، نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان تنظیمی دوروں کے بعد ہوگا . .

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جارحانہ پالیسی اپنانے کے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کی واپسی الیکشن شیڈول جاری ہونے کے فوری بعد ہو گی، اس سے پہلے مریم نواز شریف یکم فروری سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گی، پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے وطن واپسی کے فوری بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی، پہلے سے علان شدہ 7 ڈویژنوں میں بڑے جلسوں کا سلسلہ بڑھا کر ملکی سطح پر لے جایا جائے گا .
وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی . انہوں نے کہا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری کی شام 5 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی .
معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز وطن واپسی پر سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گی، پارٹی کی تنظیم نو کیلئے بھی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، مریم نواز مختلف شہروں کے تنظیمی دورے کریں گے، تنظیمی دوروں میں صوبائی قیادت مریم نواز کے ہمراہ ہو گی . بتایا گیا ہے کہ قیادت کی جانب سے مریم نواز کی وطن واپسی پر ن لیگ کے رہنماؤں کو بھرپور استقبال کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ایک ایک ہزار کارکن لانے کا ہدف دیا گیا ہے، سابق بلدیاتی نمائندوں کو یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرن کی ہدایات کی گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں