عوام کے حقوق کیلئے سڑکوں پر آکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا، خالد مقبول


حیدر آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا۔حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے سڑکوں پر آکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کے مینڈیٹ کے ذریعے نہیں سیاسی جوڑ توڑ سے میئر کا انتخاب ہو رہا ہے۔
خالد مقبول نے کہا کہ مردم شماری کئی بار غلط ثابت ہوئیں، غلط مردم شماری کرنے والوں کو سزا ملی لیکن مردم شماری ٹھیک نہیں کی۔ 1972 کی مردم شماری میں دھاندلی ثابت ہوئی تھی۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ حیدرآباد، میرپور اور سکھر میں ہم نے دھاندلیوں پر اپیلیں دائر کیں، ہماری آواز سے جاگیرداری نظام کو خطرہ ہے، ہم جاگیردارانہ نظام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 50 سال سے ووٹر لسٹوں حلقہ بندیوں میں دھاندلی ہو رہی ہے، ہم نے انتخابات سے دستبردار ہو کر سازش کو ناکام بنا دیا ہے، پری پول ریگنگ کے ذریعے شہر کو کسی اور کا ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج تک بلدیاتی انتخابات کا رزلٹ فائنل نہیں ہوا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستان بنایا اور آج پاکستان بچا رہے ہیں، کراچی میں امن ہماری وجہ سے ہے، آج کوئی نو گو ایریا نہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت جو کر رہی ہے کیا اس کو روکنے والا کوئی نہیں، کراچی اور حیدرآباد میں لوگوں کی صحیح گنتی نہیں کی گئی۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

5 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

28 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

42 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

48 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

58 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago