عمران خان! عوام نے پیسہ اسپتال کیلیے دیا تھا ہاؤسنگ سوسائٹی کیلیے نہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان! عوام نے آپ کو زکوۃ کے پیسے شوکت خانم اسپتال کے لیے دئیے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے نہیں۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے جعلی ’’صادق اور امین‘‘ نے شوکت خانم کے 30 لاکھ ڈالر کے خیراتی فنڈ کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کرلیا ہے، پاکستان کے عوام نے آپ کو شوکت خانم اسپتال کے لیے زکوۃ کے پیسے دئیے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم، ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی، جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکوۃ چور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا؟ ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے؟ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا؟ زکوۃ کے پیسے ہی تو چوری کیے ہیں، تو کیا ہوا؟ ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا؟ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟ جن کو چور کہتے ہیں پاکستان میں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کرسکے، عمران خان اِسی لیے عدالت میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام کیے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

3 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

12 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

18 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

34 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

49 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

56 mins ago