پشاور(قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال ، کرپشن کے الزامات کی روشنی میں ایک سال میں زیر تفتیش سرکاری ملازمین افسران ، سیاسی شخصیات ، کے 384گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر کے ان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران زیر تفتیش سیاستدانوں ، بیورو کریٹس ، سرکاری ملازمین ، پرائیویٹ سوسائٹیوں اور انویسٹرز کی 384گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی انکوائریاں معطل ہونے تک مالکان اپنی گاڑیوں کی فروخت یا ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے ۔ جن شخصیات اورملازمین کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل
کی گئی ہے ان میں خیبرپختونخو ا سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور سرکاری افسران شامل ہیں جن میں ایک سیاسی شخصیت وفات بھی ہو چکا ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خدمات سرانجام دینے والے ایک سرکاری آفسیر بھی شامل ہیں نیب کی طرف سے ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کی معطلی کی درخواست نیب آرڈنینس کے سیکشن 19اور 27کے تحت کی گئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن ، پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران بھی شامل ہیں ۔ جن کی فہرستیں محکمہ ایکسائز کو ارسال کی تھی۔
کینبرا(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے…
تین شادیاں کیں اور مبینہ 26 خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات رہا۔ واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا…
پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ…
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار، جوڈیشل کمیشن سے اپنا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی…