میٹرو بس سروس معطل، وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ یا سپیکر کے آنے تک کسی سے مذاکرات ہوں گے نہ بس سروس چلے گی،مظاہرین کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) میٹروبس سروس کے ڈرائیور زنے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل دوسرے روزبھی ہڑتال جاری رکھی اوردھرنادیا،میٹرو بس سروس معطل ہونے سے ہزاروں مسافرمہنگے داموں نجی ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور رہے . تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس کے ڈرائیور نے گریجوایٹی اوردیگر الاؤنسزکی ادائیگی نہ کرنے کیخلاف دوسرے روزبھی ہڑتال کی اوربس سروس کے ڈپو میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا .

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مرکزی دروازے کو بند کردیا گیا . مظاہرین کا کہنا تھاکہ گزشتہ نوسال سے ہمار ے ساتھ ظلم کیا جارہاہے،ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کا وعدہ کیا گیا لیکن اب انحراف کیا جارہاہے . مظاہرین نے اعلان کیاکہ اب انتظامیہ سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیر اعظم،وزیراعلیٰ یا سپیکر پنجاب اسمبلی کے آنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے اور بس سروس مکمل معطل رہے گی . . .

متعلقہ خبریں