چاول، پیاز اوردالیں مزید مہنگی، مہنگائی کاطوفان،انتظامیہ پھر بھی مکمل خاموش

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت پشاورمیں مہنگائی کاطوفان،انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیارکرلی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں . آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد چاول بھی مہنگی کردی گئی ہے،چاول کی قیمتوں میں یکدم پچاس روپے اضافہ کیاگیا ہے،سیلہ ون کی قیمت تین سو روپے سے بڑھا کر ساڑھے تین سو روپے میں فروخت کی جارہی ہے .

اسی طرح مختلف دالیں بھی مہنگی ہوگئی،فی کلو کے حساب سے تیس سے چالیس روپے اضافہ کیاگیا،سبزیوں کی قیمتوں میں آسما ن سے باتیں کررہی ہے،پیاز فی کلو250روپے میں فروخت ہورہی ہے،اس تمام صورتحال پرشہری توپریشان ہیں تاہم انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی ہے،شہریوں نے ارباب اختیار سے ریلیف دینے کاپرزورمطالبہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں