ٹاس جیت لیا، اب کیا کرنا ہے؟ روہت شرما سوچ میں پڑ گئے،دلچسپ صورتحال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

رائے پور(قدرت روزنامہ) بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس تو جیت گئے لیکن پلان بھول گئے کہ پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان رائے پور میں ہونے والے میچ سے قبل پیدا ہونے والی دلچسپ صورتحال کی

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت لیا لیکن وہ سوچ میں پڑ گئے کہ پہلے فیلڈنگ کرنی چاہیے یا بیٹنگ، ٹاس جیتنے کے بعد جب ان سے بیٹنگ یا بالنگ کا پوچھا گیا تو وہ جواب دینے کے بجائے خاموش ہو گئے، اور سر پر ہاتھ رکھ کر کچھ یاد کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ روہت شرما کے اس عمل پر کیوی کپتان ٹام لیتھم بے اختیار ہنس پڑے، تاہم تھوڑے توقف کے بعد روہت شرما نے کہا کہ وہ پہلے بالنگ کریں گے۔ بعدازاں اپنے ایک بیان میں کپتان روہت شرما نے بتایا کہ ٹاس کے معاملے پر ٹیم سے کافی زیادہ بحث ہوئی تھی جس سے وہ یکسر بھول گئے تھے کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ رائے پورے میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا 108 رنز کا ہدف اکیسویں اوور میں پورا کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔

Recent Posts

ہمارے اثاثہ جات پہلے سے ہی ڈکلیئرڈ ہیں، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہمارے اثاثہ جات…

29 mins ago

صدر مملکت کے اہل خانہ کے نام دبئی لیکس میں آنے پرپیپلزپارٹی کا مؤقف آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دبئی میں پاکستانیوں کی تقریباً11ارب ڈالر کی جائیدادیں سامنے آئی ہیں،…

31 mins ago

دبئی پراپرٹی لیکس میں زرداری اور شریف خاندان کے نام بھی شامل

دبئی (قدرت روزنامہ) دبئی لیکس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے…

34 mins ago

پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ششماہی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں…

36 mins ago

دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے،…

1 hour ago

پنجاب کابینہ کا اجلاس ، وزیر اعلیٰ نےراک سالٹ لیز میں کرپشن کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ )صوبائی کابینہ کے اجلاس میں راک سالٹ لیز میں کرپشن پر ذمہ…

1 hour ago