افغانستان کی بدلتی صورتحال، اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد طلب کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ نے افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان سے مدد طلب کر لی جبکہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک بار پھر بھر پور معاونت کرتے ہوئے پاکستان افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے مدد کرے گا، عالمی ادارہ خوراک افغانستان میں آپریشن پاکستان سے کرے گا، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دے دی، سول ایوی ایشن کے جانب سیجاری ہونے والے نوٹفکیشن کے مطابق امدادی پرواز میں فوجی سامان

لے جانا منع ہوگا، عالمی ادارہ خوراک کو فیس ادا کرنی ہوگی، کسی قسم کا اسلحہ اور کیمیکل پرواز میں نہیں جائے گا، جو امدادی سامان جائے گا اس کی تفصیلات دینی ہوگی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دو افراد پر مشتمل پرواز اسلام آباد سے روزانہ کابل کے لئے روانہ ہو گی، ایم 18 ہیلی کاپٹر کے ذریعے 6 افراد پشاور سے خوراک لے کر کابل جائیں گے۔ کابل تک خوراک کی ترسیل کے لئے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال ہوگا۔سول ایوی ایشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق امدادی پرواز میں فوجی سامان لے جانے کی ممانعت ہوگی، عالمی ادارہ خوراک کو آپریشن کے لئے مقررہ فیس ادا کرنی ہوگی، افغانستان کے لئے امدادی سامان کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، دو افرادپر مشتمل فکس ونگ طیارہ استعمال ہوگا۔پراوز اسلام آبادسے روزانہ کابل کے لئے روانہ ہوگی، ایم 18 ہیلی کاپٹر کے زریعے 6 افراد پشاور سے خوراک لے کر کابل جائیں گے افغانستان میں خوراک پہنچانے کے لئے اسلام آباد اور پشاور ائیر پورٹ کو استعمال کیا جائے گا، امدادی سرگرمیوں کے لئے اقوام متحدہ فوڈ پروگرام نے پاکستان سے مدد مانگی تھی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

29 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

31 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

37 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

40 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

45 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

53 mins ago