عمران خان آہستہ آہستہ سیاست سے باہر ہوتے جا رہے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان آہستہ آہستہ سیاست سے باہر ہوتے جا رہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر کو گالیاں بھی دے رہے ہیں اور انصاف بھی مانگ رہے ہیں . تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ہرمعاملے میں یوٹرن لیا،کوئی بھی ذہنی توازن رکھنے والا شخص ایسے فیصلے نہیں بدلتا،عمران خان کا ذہنی توازن خرا ب ہوگیا ہے .


عمران خان کے فیصلوں کی قیمت ان کے ایم این ایز اور ورکرز ادا کررہے ہیں،پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے مر رہی ہے . چیئرمین تحریک انصاف فیلڈ پراجیکٹ ہیں جو خود کو دوبارہ لانا چاہتے ہیں،وہ جب بھی اسمبلی کے ممبر بنے انہوں نے استعفٰی دیا،استعفٰی دئیے سال ہو گیا مگر سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں .
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے نام کی مالا جپتے تھے اب کس طرح کی گفتگو کرتے ہیں وہ بھی سن لیں .

اگر ہم چاہتے تو عدم اعتماد کے فوری بعد عوام میں چلے جاتے،اگر اس وقت کیئر ٹیکر حکومت ہوتی ملک نے ڈیفالٹ کر جانا تھا . پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلٰی پنجاب کیلئے ہمارے دیئے ہوئے ناموں پر اعتراض کیا،پی ٹی آئی نے ایک اور بیورکریٹ کا نام دیا تھا،الیکشن کمیشن کے نگران وزیراعلٰی پنجاب سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں . نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے الیکشن کمیشن کا طریقہ آئینی تھا .
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیراعلٰی پر اعتراض کا کوئی جوازنہیں،چوہدری پرویز الٰہی اس عمر میں تمام رشتہ داروں کے خلاف ہو گئے،محسن نقوی پرویزالہٰی کے قریبی رشتہ دار ہیں . قومی اسمبلی سے بھی پی ٹی آئی والوں نے استعفے دیئے تھے اور اب جانے کی بات کررہے ہیں،پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے جس طرح استعفے دیئے سب نے دیکھ لیا اور اب پی ٹی آئی والے کہہ رہےہ یں کہ استعفے منظور نہ کیے جائیں . خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی رات سے کئی بار عمران خان کے بیان سب کے سامنے ہے،پی ٹی آئی والے جس الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے تھے ان کے پاس انصاف کیلئے چلے گئے،ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں