پی ڈی ایم جلسوں سے کوئی تشویش نہیں ،کورونا کے پھیلاﺅ کاسبب بنیں گے: شاہ محمود قریشی

(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں ،پی ڈی ایم کے جلسے کورونا کے پھیلاﺅ کاسبب بنیں گے . ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن کی بے وقت کی راگنی الاپنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،گزشتہ 3 سالوں سے پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئیں، جو لوگ عمران خان سے استعفیٰ لینے نکلے تھے وہ آج کہاں ہیں ؟ .

ان کاکہناتھا کہ میراچار ملکی دورہ کامیاب رہا،پاکستان خطے میں امن کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے . یہ بھی پڑھیں: عوام عمران حکومت سے نجات کیلئے میرا ساتھ دیں: بلاول بھٹو . .

متعلقہ خبریں