نقیب اللّٰہ قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس کا تحریری فیصلہ 42 صفحات پر مشتمل ہے۔عدالت نے راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا ہے جبکہ 7 مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
تحریری فیصلے کے مطابق مقدمے میں شکوک و شہبات پائے گئے ہیں، اسلامی اور یونیورسل اصول کے تحت شکوک و شہبات کا فائدہ ملزم کے حق میں جاتا ہے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ مفرور ملزمان جب بھی اور جہاں بھی ملیں گرفتار کیا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اصول ہے کہ قاضی کی غلطی سے سزا دینے سے بریت بہتر فیصلہ ہے۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ راؤ انوار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف سی ڈی آر گواہی کے طور پر پیش کی گئی ہے، راؤ انوار کو اس مقدمے میں پیشہ وارانہ بغض کی بنیاد پر پھنسایا گیا ہے، کسی گواہ نے ان کو شناخت نہیں کیا تھا۔
عدالت کا تحریری فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کی نظر میں استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکی، اس لیے ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Recent Posts

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

20 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

28 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

36 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

46 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

58 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

1 hour ago