عفت عمر نے فٹنس کا راز بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپر ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے مداحوں کو بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود بھی جوان نظر آنے کا طریقہ بتا دیا۔عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی فٹنس اور نوجوان نظر آنے کے لیے کروائی گئی سرجریوں کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں آج کل بہت ساری ایسی چیزیں دستیاب ہیں اور خواتین ان تمام چیزوں سے واقف ہیں اور وہ اپنا خیال رکھتی ہیں۔اداکارہ و سپر ماڈل نے کہا کہ آپ کو جوان بنانے کے لیے ڈاکٹرز، لیزر اور اسکن ٹائٹننگ ٹریٹمنٹس اور دیگر پروسیجرز سے کافی مدد ملتی ہے، یہ ہمارے آلات ہیں جن کےاستعمال سے ہم بڑی عمر کے ماڈلز یا اداکار ابھی تک نوجوان نظر آ رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ میں اسکن ٹریٹمنٹس کے بارے میں کُھل کر اس لیے بات کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ہم کس طرح اتنے اچھے لگتے ہیں۔عفت عمر نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ بہت سارے ٹریٹمنٹس ہیں جیسے لیزر، تھریڈ لفٹ، اگر آپ اچھا نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ کو سال میں ایک بار یہ ٹریٹمنٹس ضرور کروا لینا چاہیے۔

Recent Posts

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

6 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

11 mins ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

16 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

16 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

19 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

32 mins ago