عوام عمران حکومت سے نجات کیلئے میرا ساتھ دیں: بلاول بھٹو

(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سلیکٹڈ، نااہل اور ناجائز حکومت کے خلاف آپ سب میرا ساتھ دیں ،پاکستان کے عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے نجات دلانی ہے ۔خیرپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خان صاحب نے عوام کو مہنگائی کے عذاب میں ڈبودیا ہے،خان صاحب عوام کی تباہی پر اپنے 3 سالہ اقتدار کا جشن منا رہے ہیں ، خان صاحب نے ہر صوبے کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے ،جب ایک صوبے سے ناانصافی ہوتی ہے تو پورے پاکستان سے ناانصافی ہوتی ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران خان آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں ،سلیکٹڈ، نااہل اور ناجائز حکومت کے خلاف آپ سب میرا ساتھ دیں ،پاکستان کے عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے نجات دلانی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق دلانے والی جماعت ہے ،بے روزگاری، غربت عروج پر پہنچ چکی ہے ،نااہل حکومت اپنی 3 سالہ تباہی کا جشن منا رہی ہے ،عمران خان نے سٹیل ملز کے 10 ہزار ملازمین کو بے روزگار کردیا، ہر صوبے میں پبلک سروس کمیشن کام کررہا ہے ، سندھ پبلک سروس کمیشن پر تالا ڈالا ہوا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان بتائیں عوام کو روزگار دینے کیلئے کیا کررہے ہیں ، پارلیمان سپریم ادارہ ہے، کوئی پارلیمان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، عدلیہ سے عجیب فیصلہ آیا ہے جس کے خلاف ہم اپیل کریں گے،16 ہزار خاندانوں کو بے روزگار کردیا گیاہے،عمران خان کی حکومت نے 3 سال میں 3 کروڑ افراد کو بیروزگارکردیا،سندھ کے نوجوان سے روزگار چھینا گیا،پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نوجوان بھی روزگار کیلئے رو رہے ہیں ، بیروزگاری اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب سندھ کے پانی کے حق پر بھی ڈاکا ڈال رہے ہیں ،ارسا جس طرح پانی کا نظام چلا رہا ہے تاریخ میں ایسا نہیں ہوا،اگرآپ ہمارے پانی پر ڈاکا ڈالیں گے تو تھرکے بچے پیاسے مریں گے،پانی منصفانہ طریقے سے بانٹا جائے ورنہ پیپلزپارٹی کے احتجاج کا اعلان نثار کھوڑو کروا چکے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب پیپلزپارٹی کے جیالے نکلتے ہیں تو اپنے حقوق چھین کر واپس آتے ہیں ،خان صاحب 18 ویں ترمیم سمیت صوبوں کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ،جن صوبوں سے گیس پیدا ہوتی ہے ان کا گیس پر پہلا حق ہوتا ہے ،ہمیں ہمارا آئینی حق دو اس کے بعد جن مرضی علاقوں کو گیس دو،ہمارے صوبے کی گیس پورے ملک کو دی جا رہی ہے ،ہمارے لوگوں کو گیس نہ دی جائے یہ ناانصافی ہم برداشت نہیں کریں گے ،پاکستان کو بچانے کیلئے ملک بھر میں جیالوں کو جگانا ہوگا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago