بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے۔حکمت یار کا انتباہ

(قدرت روزنامہ) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز کرے . کابل میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، عدم مداخلت کے بجائے بھارت نے ایک جنگجو گروپ کی حمایت شروع کر دی ہے .

بھارت کی اخلاقی و سیاسی ذمہ داری ہے کہ دنیا کو یقین دلائے کہ اب وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا . انہوں نے کہاکہ آج کل سوشل میڈیا پر ایک سابق بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ بھارت احمد شاہ مسعود کو پیسے دے اور سپورٹ کرے . ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن بھارت سمیت سب کے فائدے میں ہے، بھارت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی طرح ماضی کی غلطیاں مانے اور عدم مداخلت کا اعلان کرے، دہلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو یقین دلائے کہ کابل کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں