خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی فہرست تیارکرلی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی فہرست تیارکرلی گئی جس کے مطابق صوبے میں مالی مشکلات کے باعث کابینہ کی تعداد 10ارکان سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے . نگران کابینہ سے متعلق وزیراعلیٰ اعظم خان نے گورنر اور دیگر شخصیات سے مشاورت کی .

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں وزرا کی تعداد 10سے کم ہوگی جس میں ایک خاتون کو بھی نگران صوبائی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا بھی امکان ہے، مختلف شعبوں میں ماہر افرادکو نگراں کابینہ میں شامل کیا جائیگا جبکہ خزانہ، صحت اور تعلیم کے نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر ہوں گے . نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے کہاکہ نگران کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں، نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھی جائیگی کیونکہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور میں نہیں چاہتا کہ خزانے پر زیادہ بوجھ پڑے .

. .

متعلقہ خبریں