اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود نے سائفرکی تحقیقات کے لیے دائراپیلیں سننے سے معذرت کرلی۔سپریم کورٹ میں سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس سردارطارق مسعود نے یہ اپیلیں سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوادی گئیں۔
جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں۔سائفر کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں اور رجسڑار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرکے واپس کردیا تھا۔
پی ٹی آئی اور حکومت نے سائفرکی تحقیقات کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…