الیکشن کمیشن نے سندھ میں239 یوسیز کے انتخابی نتائج پر نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں 239 یوسیز کے نتائج پر نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، پی ٹی آئی کی نشستیں بڑھ کر42 ہوگئیں، پیپلزپارٹی پہلے اور جماعت اسلامی دوسرے نمبرپر ہے، دھاندلی کے الزامات پر6 یونین کمیٹیز کے نتائج روک دیئے گئے۔ ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 239 یوسیز کے نتائج پر نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی ہے، 229 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی 91 یوسیز لے کر سرفہرست ہے، جماعت اسلامی 85 یوسیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی طرح پی ٹی آئی کی یوسیز 40 سے بڑھ کر 42 ہوگئی ہیں۔
مسلم لیگ ن 7 یوسیز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ جے یوآئی 3، تحریک لبیک 2 اور آزاد امیدوار ایک یوسی جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دھاندلی کے الزامات پر 6 یونین کمیٹیز کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب بھر میں ٹرانسفرپوسٹنگ پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔الیکشن کمشنرپنجاب نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں پربھی پابندی عائد کی اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر حکام کو مراسلہ بھی جاری کیا جس میں سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزرا سے پروٹوکول سمیت سرکاری گاڑیاں بھی واپس لینے کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹلز وگیسٹ ہاؤسز کو بھی خالی کرانیکی ہدایات کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران سیٹ اپ کو روٹین کا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 گجرات۔IV سے چوہدری عابد رضا، این اے 111 ٹوبہ ٹیک سنگھ۔I سے چوہدری خالد جاوید، این اے 169 بہاولنگر۔IV سے نور الحسن تنویر، این اے 175 رحیم یار خان۔I سے سید مبین احمد، این اے 181 مظفرگڑھ۔
I سے محمد شبیر علی، این اے 264 کوئٹہ۔I سے عصمت اﷲ اور غیر مسلموں کیلئے مخصوص نشست سے لعل چند کی رکنیت اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر بحال کر دی گئی ہے۔ پنجاب سے سینیٹر کامران مائیکل، سندھ سے سینیٹر سیف اﷲ ابڑو، کے پی کے سے سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر ثانیہ نشتر جبکہ صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس 8 شکارپور۔II سے محمد شہریار خان مہر اور پی ایس۔32 خیرپور۔VII سے سید محمد راشد شاہ کی بھی اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

’’سلمان خان کا حشر بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا‘‘ ؛ ایک اور دھمکی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گروپ کی جانب سے…

3 mins ago

تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات سے متعلق فل بنچ بنانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات سے…

13 mins ago

ہواوے کا 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی مہارتوں کی تربیت دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے نے 3 لاکھ نوجوان…

14 mins ago

بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے وطن واپسی پر یو ٹرن لے لیا

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ )بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے وطن واپسی پر یو ٹرن لے…

20 mins ago

سینیٹ کا اجلاس آج 2 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس آج 2 بجے ہوگا،اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا…

22 mins ago

آئینی ترمیم کیلئے ارکان اسمبلی کو کتنی رقم کی آفر ہورہی ہے؟عمر ایوب نے بڑا دعویٰ کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ حکومت کے پاس نمبرز ابھی…

25 mins ago