عمران خان سے چودھری پرویز الٰہی کی اہم ملاقات،بڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہو ر(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے زمان پارک میں ملاقات کی . ملاقات میں سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر نے بھی شرکت کی .

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز پر بات چیت کی گئی . زمان پارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی رہنمائوں نے الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے اور سیاسی آپشنز پر بھی بات چیت کی گئی . اس موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر اظہار تشویش کیا گیا اور بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چودھری پرویزالٰہی نے آئندہ سیاسی معاملات کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں