”عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے“شہباز شریف کا اسلام آباد جانے کا اعلان

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے، کراچی پیکج کے نام پر سندھ کے عوام کو دھوکا دیا گیا،عمران خان 350 کنال کے گھر میں بیٹھ کر ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے،عمران خان کس طرح قوم کو گمراہ کررہا ہے،جھوٹی اورکرپٹ حکومت کو سیاسی طور پر دفن کرنے کیلئے اسلام آباد جائیں گے،ہمیں اسلام آباد عوامی میلہ لیکرجانا ہوگا۔کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ مارچ2019 میں عمران نے سندھ کیلئے 162 ارب روپے کا اعلان کیاتھا،عمران نیازی نے کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا تھا،عمران نیازی نے کراچی کیلئے ابتک 1100 ارب فراہم نہیں کئے ،عوام کو جھوٹے وعدوں سے ٹرخایا جارہا ہے ،عمران خان نے سندھ کے عوام سے جھوٹے وعدے کئے ،کراچی پیکج کے نام پر سندھ کے عوام کو دھوکا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں ،ماضی میں کراچی میں بھتہ خوری عروج پر تھی،کراچی میں بدامنی کی وجہ سے سرمایہ کارپنجاب جا رہے تھے،ن لیگ کی حکومت نے مربوط پلاننگ سے کراچی میں امن بحال کیا،جو لوگ کراچی چھوڑ گئے تھے اب وہ واپس آگئے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف کی وجہ سے کراچی میں بدامنی کا خاتمہ ہوا،ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں۔شہباز شریف نے کہاکہ ماضی میں 20 ،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ،ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں 11ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی،ان کاکہناتھا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل نہیں ہورہا،عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے،اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتاﺅ چینی اور آٹا سستا ہوا؟بجلی گیس سستی ہوئی ،ہر چیز کی

قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ عمران خان 350 کنال کے گھر میں بیٹھ کر ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے،عمران خان کس طرح قوم کو گمراہ کررہا ہے،ملک میں کروڑوں لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں ،محل میں رہنے والے عمران کو کیا پتہ مہنگائی کتنی ہے ،گناہ گار لوگ ہیں لیکن صدق دل سے کہتے ہیں مہنگائی ختم کریں گے۔صدر ن لیگ نے کہاکہ کراچی کماﺅ شہر ہے سب سے پہلے میٹروکا حق کراچی کا تھا،کراچی ماں ہے جس نے پورے ملک سے آنے والوں کو جگہ دی،کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جھوٹی کرپٹ حکومت کو سیاسی طور پر دفن کرنے کیلئے اسلام آباد جائیں گے،ہمیں اسلام آباد عوامی میلہ لیکرجانا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا سے 22 اموات، 1165 نئے کیسز رپورٹ

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

17 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

22 mins ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

31 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

42 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

51 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

55 mins ago