مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہو گی،فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا،میں تو کہتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دو . میڈیا رپورٹس کے مطابق فوادچوہدری کو راہداری ریمانڈ پر کینٹ کہچری میں پیش کیا گیا،اس موقع پر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پیشی پر اتنی پولیس لگا دی شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے،مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی .


جس جرم میں گرفتار کیا گیا اس کا علم نہیں،پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا،پولیس مجھے ایف آئی آر تو پڑھا دے . دوسری جانب فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو بلوچستان سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے،ہم مزاحمت کریں گے،وہ وکیل اور سیاست دان ہیں ،فواد چوہدری کا واٹس ایپ کھلا ہے اور کسی کے ہاتھ میں ہے .
میرا فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،فواد چوہدری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے .

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیاد ت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،جبکہ فواد چوہدری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا . یہ کس سوچ میں بیٹھے ہیں،ہم ن لیگ یا کوئی اورجماعت نہیں کہ خاموش رہیں گے . قبل ازیں حماد اظہر نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کی،انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کو نامعلوم مقام پر لے گئے،ان سے متعلق معلومات نہ دیں تو ملک گیر احتجاج ہوگا .
گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،ملک میں لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں،کیا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی،ہمارا ان سے مقابلہ نہیں . یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں