12 سالہ بنیامین نےسکول تعطیلات کے دوران 4 لاکھ ڈالر کیسے کمائے؟جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا

(قدرت روزنامہ)لندن میں مقیم 12 سالہ بنیامین احمد نے سکول کی تعطیلات کے دوران 4 لاکھ ڈالرز (6 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کمالیے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ این ایف ٹیز کے کلیکشن کے ذریعے 12 سالہ بچہ اتنی آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ بنیامین نے 5 سال کی عمر میں اپنے والد عمران احمد سے متاثر ہونے کے بعد کمپیوٹر کوڈ کو سیکھنا شروع کیا تھا۔جو اب ایک ویب ڈیزائنر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار سنجے دت بیساکھیوں کےسہارے چلنے پر مجبور۔۔اہلیہ نے ویڈیو شیئر کر دی بنیامین نے این ایف ٹیز میں دلچسپی لینا شروع کی اور اپنے آرٹ ورکس کی کلیکشن سیریز کو فروخت کرنا شروع کیا، جس کو اس نے ہزاروں منفرد پکسلیٹڈ وہیلز کی مدد سے تیار کیا تھا۔بنیا دی طو ر پر بنیا مین ایک کمپیو ٹر کوڈر ہے ۔ این ایف ٹیز ایسے ڈیجیٹل اثاثے ہوتے ہیں جو جے پیگز اور ویڈیو کلپس سمیت آرٹ کی دیگر اقسام کی نمائندگی کرتےہیں۔ان اثاثوں کی آن لائن خریدوفروخت کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کے ذریعے ہوتی ہےے اور بنیادی طور پر یہ ایک سرٹیفکیٹ ہے جو ڈیجیٹل ملکیت کے لیے مختص ہے۔ان اثاثوں کی ملکیت کی تفصیلات ایک بلاک چین ڈیجیٹل لیجر میں اسٹور کی جاتی ہیں۔ بنیامین نے پہلی این ایف ٹی کلیکشن رواں موسم گرما کے شروع میں متعارف کرائی تھی جو مائن کرافٹ یای ہا کے 40 اواتارز ہر مشتمل تھی۔اس کلیکشن کو بنیامین نے خود کوڈ اور ڈیزائن کیا تھا مگر وہ اس وقت فروخت نہیں ہوسکی تھی۔بعد ازاں جون میں اس نے weird وہیلز کلیکشن پر کام شروع کیا تھا جس میں 3350 پکسلیٹڈ وہیلز مختلف رنگوں اور ٹوپیوں کے ساتھ تھی۔بنیامین نے اس کلیکشن کے لیے کوڈ کو آن لائن ٹیوٹرلز اور ایک گیمنگ ایپ کے ذریعے سیکھا۔اس موقع پر بنیامین احمد کو 80 ایتھر (بٹ کوائن جیسی ورچوئل کرنسی) سے زیادہ کی آمدنی ہوئی جو 2 لاکھ 55 ہزار ڈالرز کے برابر تھی۔ بعد ازاں اس نے مزید 30 ایتھر ری سیلز سے کمائے (ہر ری سیل پر بنیامین کو ڈھائی فیصد رائلٹی ملے گی) اور اب تک ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کما چکا ہے جبکہ اگست کے اختتام تک یہ آمدنی 4 لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہوجائے گی۔ بنیامین کے ٹوئٹر پر اس وقت 11 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں اور اس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایک کرپٹو کرنسی والٹ ہے۔

Recent Posts

حبا بخاری اور آریز احمد کے راز سے پردہ اُٹھ گیا، مداحوں کیلئے خوشخبری

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور…

4 mins ago

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا سنتھ جے سوریا کو فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنیکا فیصلہ

کولمبو(قدرت روزنامہ)سری لنکا کرکٹ نے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے…

8 mins ago

80 ہزار سال کے بعد ’ دم دار ستارے ‘ کی واپسی،12 اکتوبر کے بعد دکھائی دے گا

کراچی (قدرت روزنامہ )سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 80 ہزار سال کے…

12 mins ago

پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی جانب سے شدید…

14 mins ago

محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے…

19 mins ago

چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج پینتھرز اور مارخورز کے مابین ہوگا

فیصل آباد ( قدرت روزنامہ) چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا،…

22 mins ago