فواد چودرھری کی گرفتاری پر اہلیہ کا بھی بیان آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر اہلیہ حبا فواد کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری نہیں اغوا ہے .

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق حبا فواد کا کہنا تھا کہ ہم اس کو گرفتاری نہیں کہیں گے،اغوا کہیں گے ، 8 سے 10 پولیس والے گیٹ کھول کر ہمارے گھر میں گھس آئے اور بغیر کوئی ایف آئی آر دکھائے فواد کو پکڑ کر لے گئے، انہوں نے کہا ’میری درخواست ہے کہ امپورٹڈ حکومت جو کررہی ہے یا جس نے بھی فواد چودھری کو اٹھایا ہے ہمیں بتایا جائے کہ انہیں کس رول کے تحت اٹھایا گیا، ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، ان کو چار ڈالوں میں بٹھا کر ان کا فون لے کر چلے گئے، ہمیں کچھ نہیں پتا انہیں کہاں لے کر گئے ہم نے پنجاب میں متعلقہ تھانوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں آیا‘ .

. .

متعلقہ خبریں