لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم سے گرفتار کر لیا گیا . فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جہلم کے جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا .
پی ٹی آئی کے کارکنان نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے اور جی ٹی روڈ کو بند کر دیا . پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف اور اپنے قائدین کے حق میں نعرے بھی بلند کیے . پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا . پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری فراز چوہدری کو بھی احتجاج کے دوران گرفتار کیا . گرفتاریوں کے باوجود پی ٹی آئی کے قائدین نے جی ٹی روڈ کھولنے سے انکار کر دیا . تحریکِ انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو جہلم سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے .
. .