لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو کینٹ کچہری پہنچا یا گیا . پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا جہاں ان کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی .
فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے . فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی .
. .