عمران خان کا فواد چوہدری کی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق اس دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کی، فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کی اہلیہ کو ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا .


بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کا بھی اعلان کیا ہے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ فواد چوہدری کی سی ای سی کی مناسب وضاحت پر گرفتاری کسی کے ذہن میں کوئی شک نہیں چھوڑتی کہ پاکستان قانون کی حکمرانی سے خالی بنانا ری پبلک بن چکا ہے، ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو ناقابل واپسی مقام کی طرف بڑھنے سے بچایا جاسکے، میں آج شام 4 بجے میڈیا ٹاک کروں گا .

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی اہلیہ نے سپریم کورٹ سے ان کے شوہر کے مبینہ اغواء کو نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، میڈیا سے گفتگو میں حبا چوہدری نے کہا کہ فواد کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا، جس کے لیے ہمارے گھر 10 لوگ آئے اور گرفتاری کا وارنٹ دیکھائے بغیرفواد کو اٹھا کر لے گئے اور ہمیں نہیں بتایا کہ فواد کو کہاں لے گئے، مجھ سے فون پر بات ہورہی تھی کہ اچانک رابطہ منقطہ ہوگیا اور بعد میں سٹاف نے اطلاع دی کہ فواد کو اٹھاکر لے گئے .
فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ لوگ پولیس اہلکار بھی تھے یا نہیں؟ کیوں کہ چور بھی تو وردی پہن سکتے ہیں، میں پاکستان کی شہری ہوں مجھے حق ہے جاننے کا کہ میرے شوہر کو کیو ں گرفتار کیا گیا ہے، میڈیا چینلز کے توسط سے میری چیف جسٹس آف پاکستان سے التجا ہے کہ اس بات کا نوٹس لیں .

. .

متعلقہ خبریں