ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے نام ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا، وہ W20 میں بھارتی خواتین کی نمائندگی کریں گیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی خدمات اور خواتین کو بااختیار بنانے میں سرگرم روینہ ٹنڈن کو جی 20 کی صدارت میں وومن امپاورمنٹ ونگ (ڈبلیو 20) میں نمائندگی کے لیے منختب کرلیا گیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب شوبز انڈسٹری سے کسی کو W20 میں نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ انہیں اس سے قبل21 برس کی عمر میں 2 لڑکیوں کو گود لیکر بطور اکیلی ماں ان کی پروریش کرنے پر انہیں علمبردار کے طور پر پہچانے جانے لگا تھا۔خواتین اور بچوں کے لئے ان کی خدمات کے پیش نظر انہیں وزارت برائے خواتین و اطفال سے بھی نوازا گیا ہے۔
ان کی ان ہی خدمات کے نتیجے میں انہیں جی 20 کے ڈبلیو 20 میں نمائندگی کے لیے منختب کیا گیا ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے ڈبلیو 20 میں مدعو کیا جانا اور بھارت کی 675 ملین خواتین کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خواتین معیشت کو چلانے کے لیے مختلف شعبوں میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں اور ان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی مکمل سماجی و معاشی شرکت کے لیے انہیں مزید حقوق دینے کا ایک یہ بہترین موقع ہے۔
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…
پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…