امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کب سے ہونے کا امکان ہے ؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر 23 مارچ کو ہو گا۔ تیس دن کے روزے ہونے کی صورت میں عیدالفطر کے لیے امارات میں تعطیلات 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار امارات کی آسٹرونومیکل سوسائٹی نے کیا تاہم اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ

رمضان المبارک اور عید الفطر کی متعین تاریخوں کا اعلان قریبی دنیوں رویت ہلال کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے اعلان کے مطابق اگر رمضان کے اس سال 30 روزے ہوئے تو 21 اپریل بروز جمع البارک کو رمضان المبارک کا اختتام ہو گا۔یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب میں بھی رمضان اور عید الفطر انہیں تاریخوں میں آئیں گے۔ اسی طرح اس موقع پر تعطیلات بھی اکٹھی ہوں گی۔ واضح رہے امارات میں پچھلے سال رمضان المبارک کا آغاز یکم اپریل کو ہوا تھا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے مطابق اسلامی کیلنڈر 12 ماہ پر محیط ہے اور اس کے ہر سال شمسی سال کے مقابلے میں دس دن کا فرق ہوتا ہے۔ کیونکہ شمسی سال 365 دنوں پر پھیلا ہوتا ہے اور قمری سال 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔اس لیے شمسی کیلنڈر کو سامنے رکھا جائے تو رمضان کی آمد ہر سال دس دنوں کے فرق سے ہوتی ہے۔ اسی کا اثر عیدالفطر پر بھی آتا ہے۔ امارات میں عید الفطر کے بعد سال 2023 کے دوران پانچ دیگر مواقع پر ہوں گی۔عیدالفطر کے بعد اگلی پہلی ایم تعطیل یوم عرفات یعنی حج کے موقع پر ہو گی۔ اس کے ساتھ عیدالالضحی کی تعطیلات جڑی ہوں گی ۔ امکانی طور پر یہ چھٹیان 28 سے 30 جون تک رہیں گی۔اس کے بعد 21 جولائی کو نئے قمری سال کے سلسلے میں عام تعطیل کی جائے گی ۔ بعد ازاں 2 ستمبر کو یوم ولادت نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے تعطیل کی جائے گی۔ماہ دسمبر کے دوران امارات کے 52 ویں قومی دن کے سلسلے میں 2 اور 3 دسمبر کو تعطلات ہوں گی۔دوسری جانب سعودی عرب کے یوم تاسیس کی تعطیل 22 فروری ہوگی۔ جبکہ دیگر تعطیلات تقریبا وہی ہوںگی جو متحدہ عرب امارات میں ہوں گی۔ اور 23 ستمبر کو سعودی عرب کے قومی دن کے سلسلے میں عام تعطیل کی جائے گی۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

51 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago