امام الحق نے شادی کے حوالے سے سوچ بچار شروع کر دی ، کلہ پہن کر تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دلہا بنتے دیکھ کر اب امام الحق نے بھی دلہا بننے کیلئے سوچ بچار شروع کردی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کلہ پہن کر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی اور کی شادی کے لیے

کپڑوں کے ٹرائلز کر کے تھک چکا ہوں۔امام الحق نے اپنی تصویر کھینچنے والے بابر اعظم سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب ہمیں بھی کچھ سوچنا پڑ ے گا جناب۔امام الحق نے اپنی پوسٹ میں ویڈنگ سیزن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔امام الحق کی اس پوسٹ پر شاداب خان نے لکھا کہ امام مسئلہ یہ نہیں کہ تم شادی کرنا چاہتے ہو مسئلہ یہ ہے کہ تم سے کون شادی کرنا چاہتا ہے۔شاداب خان کو سوشل میڈیا پر ہی جواب دیتے ہوئے امام الحق نے لکھا کہ پہلے میں بھی یہ سمجھتا تھا تاہم پھر میں نے کہا کہ اگر تیری ہوسکتی ہے تو پھر اپنا بھی کام بن ہی جائے گا۔سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے بھی امام الحق اور شاداب خان کی گفتگو کو نوٹس کیا۔فواد عالم نے دونوں کھلاڑیوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ امام ڈرامے نہ کرو، سچ بتادو اپنے وارڈ روب سلیکشن کے لیے گئے تھے ناں تم۔سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی اس دلچسپ گفتگو کو مداحوں نے بھی خوب پسند کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فاسٹ بولر حارث روف اور مزنا مسعود ملک کے نکاح کی مختصر تقریب اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ شان مسعود کی شادی رواں ماہ ہوئی۔اس کے علاوہ شاداب خان کا نکاح بھی رواں ماہ ہوا ہے۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

8 hours ago